Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کو اپنے لیے مشکل باؤلر قرار دیا ہے۔ اظہر علی کا ٹیسٹ کرکٹ میں جیمز اینڈرسن کے خلاف ریکارڈ دیکھا جائے تو وہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ انگلش فاسٹ باؤلر کے سامنے قومی کرکٹر کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔
اظہر علی نے کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں جیمز اینڈرسن کی 442 گیندوں کا سامنا کیا ہے اور وہ ان کے خلاف صرف 153 رنز اسکور کر سکے ہیں جبکہ سات مرتبہ انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر نے انہیں پویلین واپسی کا راستہ دکھایا۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ 19-2018 میں دورہ ساؤتھ افریقہ سے قبل میری اچھی فارم لگی ہوئی تھی لیکن ڈوین اولیویئر نے اس ٹور پر میرا برا حال کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد ڈوین اولیویئر نے کولپاک معاہدہ طے کر لیا تھا اور کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران میری ان سے گفتگو بھی ہوئی کہ تم یہ معاہدہ پہلے سائن کر لیتے تو اس نے جواب دیا کہ یہ آفر مجھے اس سیریز کے بعد ہوئی تھی۔
ساؤتھ افریقہ نے 19-2018 میں پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ساؤتھ افریقی فاسٹ باؤلر ڈوین اولیویئر نے اس سیریز میں اظہر علی کو چار مرتبہ آؤٹ کیا تھا۔