Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مصباح الحق نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ سنبھالی تو ان پر کافی تنقید ہوئی، بدقسمتی سے اس مرتبہ نتائج بھی اچھے نہ آئے اور دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم کو آخری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔ اس حوالے سے ویڈیو کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ مصباح الحق نے کہا کہ انھیں فرنچائز کی کوچنگ کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ پی ایس ایل کا معیار اور مقابلے بہت ہی اچھے ہوئے، آخر وقت تک تمام ٹیمیں ایک ہی جگہ پر تھیں، ہم نے آخری میچ کھیلا تو جیت کر ہم بھی کوالیفائی کر سکتے تھے مگر ہماری ٹیم ہاری اور کرکٹ میں ہار جیت تو ہوتی ہے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی مجموعی پرفارمنس بہتر رہی، ہم میچز اچھے انداز میں فنش نہیں کر سکے اور بدقسمتی سے ہم 7 میچز میں ٹاس بھی ہارے مگر یہ کوئی بہانہ نہیں ہے، یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ قسمت اس بار ہمارے ساتھ نہیں تھی۔