Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ 2019 میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔ انھوں نے 13 میچز میں 52.54 کی شاندار اوسط سے 578 رنز بنائے تھے اور ایونٹ کے ٹاپ اسکورر بھی رہے تھے۔ اس مہم میں بابر اعظم کی چار نصف سنچریاں اور ایک سنچری بھی شامل تھی۔
ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بابر اعظم کی بیٹنگ کی جھلکیاں پوسٹ کی گئیں اور شائقین سے سوال کیا گیا کہ 2019 میں بہترین غیرملکی کھلاڑی کون تھا۔ جواب میں فینز نے زیادہ تر بابر اعظم کو ووٹ دیا۔ مڈل سیکس کاؤنٹی نے اپنے کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز کے حق میں ووٹ دیا۔
ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ 2019 کے دیگر غیرملکی پلیئرز پر نظر ڈالیں تو بابر اعظم کے بعد ڈارسی شارٹ دوسرے بہترین غیرملکی کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے 12 میچز میں 483 رنز اسکور کیے۔ اے بی ڈویلیئرز نے 8 میچز میں 348 رنز بنائے تھے۔