Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی ٹاپ ٹیم ملتان سلطانز کو ٹرافی دینے کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہر حال میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کی پی ایس ایل فرنچائزز مالکان کے ساتھ ٹیلی کانفرنس ہوئی ہے جس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی سی بی نے ٹیلی کانفرنس میں واضح موقف اپنایا کہ کسی ٹیم کو ٹرافی نہیں دی جا رہی اور میچز کے بعد ہی پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کا فیصلہ ہو گا۔ نومبر میں زمبابوے کو 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان آنا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی اسی سیریز کے موقع پر میچز کروانے کا خواہش مند ہے۔
اگر 3 روز مل گئے تو میچز پلے آف فارمیٹ پر ہوں گے اگر 2 روز ملے تو سیمی فائنلز اور فائنل کروا کر چیمپئن کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ٹیلی کانفرنس میں پی ایس ایل کی انعامی رقم کورونا وائرس کے متاثرین کو دینے پر بھی بات چیت ہوئی مگر فیصلہ ہوا کہ انعامی رقم پر پلیئرز کا حق ہے اور وہی اس حوالے سے فیصلہ کر سکتے ہیں۔