Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر چارج کیا تھا جس کا جواب وہ جمع کروا چکے ہیں۔ ماضی میں کئی موقع پر عمر اکمل کی حمایت کرنے والے سابق کپتان شاہد آفریدی کا جارح مزاج بیٹسمین کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس کو خود اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہو گا، میں نے ہمیشہ اسے سپورٹ کیا ہے یہاں تک انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ویون رچرڈز بھی کہہ دیا تھا۔
شاہد آفریدی نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو گروم کرے، یہ ان کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، ہر کھلاڑی تعلیم یافتہ نہیں ہوتا، بہت کم ہی کرکٹرز ایسے ہوتے ہیں جن کے پاس ڈگریاں ہوتی ہیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا پی سی بی کو چاہیے کہ وہ پلیئرز کو مسلسل بتاتا رہے کہ انہیں سوشل میڈیا کس طرح استعمال کرنا ہے اور کسی بھی انٹرویو میں کس طرح بات کرنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دنیا کے تمام کرکٹ بورڈز کرتے ہیں اور ہمیں بھی اپنے کھلاڑیوں کو بتانا چاہیے کہ میدان سے باہر کس طرح اپنی زندگی گزارنی ہے۔