Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

راشد لطیف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کی آل ٹائم ٹیسٹ الیون منتخب کی ہے۔ راشد لطیف پاکستان کی جانب سے 166 ون ڈے اور 37 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے 6 ٹیسٹ اور 25 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔
راشد لطیف نے پاکستان کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں لیجنڈری بیٹسمین حنیف محمد اور سعید انور کو بطور اوپنرز ٹیم میں شامل کیا۔ انہوں نے وکٹ کیپر کی ذمہ داری بھی حنیف محمد کو دی۔ انضمام الحق، جاوید میانداد، یونس خان اور محمد یوسف بھی سابق کپتان کی ٹیم کا حصہ بنے۔
راشد لطیف کی منتخب کردہ پاکستان کی آل ٹائم ٹیسٹ الیون میں عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر اور مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔ انہوں نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر اپنی فیورٹ ٹیم کا حصہ بنایا۔