Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کی وجہ سے قومی کرکٹرز گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ تمام کھلاڑی خود کو فٹ رکھنے کے لیے اپنے اپنے گھر میں خوب ٹریننگ بھی کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ہر روز کھلاڑیوں کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کر رہے ہیں۔
اظہر علی نے امام الحق کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا میری خواہش ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تمام ٹیموں میں اس شہر کا ایک آئیکون کھلاڑی شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے خاص طور پر بابر اعظم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور میں رہتے ہیں لیکن کراچی کی جانب سے کھیلتے ہیں۔
اظہر علی نے بابر اعظم کے ساتھ لائیو سیشن کرتے ہوئے یہ معاملہ ان کے سامنے بھی رکھا تو انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم نہیں چھوڑنی چاہیے جہاں شروع سے کھیلتے آ رہے ہوں، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ اچھی پرفارمنس کے بعد ٹیم تبدیل کر لی جائے۔