سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ اور آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے گزشتہ دنوں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی تعریف کی تھی اور "ڈونیٹ کرونا" مہم کا حصہ بنے تھے۔ بھارتیوں کو دونوں کھلاڑیوں کا یہ اقدام ایک آنکھ نہ بھایا اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھڑا کر دیا۔ بھارت میں (#ShameOnYuviBhajji) ٹرینڈ کرنے لگا تو ہربھجن سنگھ کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنا پڑی۔
ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے خلاف ایشیاء کپ کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انھوں نے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی تھی اور لکھا کہ بھارت سے پنگا نہ لینا۔ دوسری جانب یووراج سنگھ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اُن کا پیغام متعلقہ ملک کے لوگوں کی صحت کے حوالے سے مدد کے لیے تھا، اس کا مقصد کسی کے احساسات کو تکلیف نہیں پہنچانا تھا۔
شاہد آفریدی نے بھی بھارتیوں کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے لیے بھیجے گئے پیغامات کا غلط مطلب لیا گیا، ہم امن اور محبت کے سفیر ہیں۔