Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 20-2019 میں ڈومیسٹک کرکٹ کا نیا تنظیمی ڈھانچہ متعارف کروایا تھا جس میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کر دیا گیا تھا۔ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کر دینے سے کئی کرکٹرز بیروزگار ہو گئے تھے۔
ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ڈھانچے میں صوبائی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی چھ ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن میں سینٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، ناردرن، خیبرپختونخواہ، سندھ اور بلوچستان شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کرکٹ کمیٹی ان کرکٹرز کے لیے ٹورنامنٹ کروانے پر غور کر رہی ہے جو نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کی وجہ سے مالی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔
ذرائع کے کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک میٹنگ بلائی جائے گی جس میں ڈیپارٹمنٹل ٹیموں پر مشتمل گریڈ ٹو ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی تجویز بھی زیرغور لائی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق نے بیروزگار کرکٹرز کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اگر ہم نے کرکٹرز کا خیال نہ رکھا تو وہ کرکٹ چھوڑ دیں گا اور اس کھیل کا حال بھی وہی ہو گا جو پاکستان میں دیگر کھیلوں کا ہوا۔