Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کورونا وائرس کے نقصان سے بچنے کے لیے نئی تجویز پر غور کرنے لگا۔ ای سی بی کا ٹیسٹ اور ون ڈے کی الگ الگ ٹیموں کو ایک ساتھ میدان میں اتارنے کا پلان ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ای سی بی کو اب تک کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے اور ایسے میں اب ایک نئی تجویز سامنے آئی ہے۔
انگلینڈ کو جولائی اور اگست میں پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔ اس سے پہلے انگلش ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف بھی 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔
وقت کی کمی کے باعث ای سی بی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیمیں ایک ساتھ میدان میں اتارنے پر غور کر رہا ہے تا کہ کوئی سیریز بھی منسوخ یا ملتوی نہ ہو اور بھاری نقصان سے بچا جا سکے۔
اس تجویز کے لیے دونوں سیریز کا شیڈول تبدیل کر کے ایک ساتھ سیریز رکھی جا سکتی ہیں۔ انگلش بورڈ اپنی حکومت سے بند دروازوں میں بھی میچز کروانے پر بات چیت کر رہا ہے۔