Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے اور ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ گزشتہ کچھ برسوں میں بھارتی ٹیم نے کامیابیوں کے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے لیکن اب بھی اس ٹیم کے نام کچھ ایسے منفی ریکارڈز ہیں جو دنیا کی کسی اور ٹیم کو حاصل نہیں۔
ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ شکستوں کا ریکارڈ پڑوسی ٹیم بھارت کو حاصل ہے۔ بھارتی ٹیم نے اب تک 987 میچز کھیلے ہیں جس میں انہیں 423 ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اسی طرح گزشتہ دس سال میں بھارتی ٹیم ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ مرتبہ ایک اننگز میں 350 سے زائد رنز بنانے والے ٹیم ہے۔ دوسری جانب زیادہ مرتبہ 350 سے زائد رنز بھی بھارتی ٹیم کیخلاف ہی بنے ہیں۔
حریف ٹیموں نے بھارت کیخلاف 12 مرتبہ 350 سے زائد رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی بات کریں تو 1952 میں انگلینڈ کیخلاف بھارتی ٹیم ایک دن میں 2 مرتبہ آؤٹ ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی۔
اس ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں بھارت نے 58 اوورز کھیل کر 140 رنز بنائے تھے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخی بنگلور ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے ایک منفی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں میزبان ٹیم کے بولرز نے 76 اضافی رنز دیئے تھے جس میں 15 نو بالز شامل تھیں۔ آج بھی ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ اضافی رنز دینے کا ریکارڈ بھارت کے نام ہے۔