Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے پاکستان کی تاریخ کی بہترین ٹیم منتخب کی ہے۔ شین وارن نے وسیم اکرم کو اپنی بہترین ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ شین وارن نے ان کھلاڑیوں میں سے ٹیم کا انتخاب کیا جن کے ساتھ وہ کھیلے ہیں۔ انھوں نے عامر سہیل اور سعید انور کو اپنی ٹیم میں بطور اوپنر شامل کیا۔
محمد یوسف، انضمام الحق اور یونس خان ان کی ٹیم کے مڈل آرڈر کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔ معین خان کو وکٹ کیپر جبکہ وسیم اکرم کو کپتان اور آل راؤنڈر کی حیثیت سے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد اسپن باؤلنگ جبکہ شعیب اختر اور وقار یونس فاسٹ بولرز کا شعبہ سنبھالیں گے۔
شین وارن نے کہا کہ انھوں نے کیریئر کے دوران جتنے فاسٹ بولرز دیکھے وسیم اکرم ان میں سے ایک بہترین بولر ہیں۔ لیجنڈری سابق اسپنر نے ویسٹ انڈین ٹیم کا بھی انتخاب کیا جس میں انھوں نے برائن لارا کو قیادت کی ذمہ داری سونپی۔