Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے گزشتہ ایڈیشن میں سمرسیٹ کی نمائندگی کی تھی۔ اس ٹورنامنٹ کے دوران ان کی ملاقات اپنے ننھا مداح آسکر سے ہوئی تھی جن کی عمر صرف 5 سال ہے۔ سمرسیٹ نے ٹویٹر پر ایک نوٹ شیئر کیا ہے جو آسکر نے بابر اعظم کے بارے میں لکھا ہے۔
آسکر نے لکھا کہ بابر اعظم میرا فیورٹ کرکٹ پلیئر ہے، وہ پاکستان میں پیدا ہوئے اور وہ 25 سال کے ہیں، میرے پاؤں کے آپریشن کے بعد میری ان سے ملاقات ہوئی، وہ مجھ پر بہت مہربان تھے۔ آسکر نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔
بابر اعظم نے بھی آسکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تم پر بہت فخر ہے، تم ایک راک اسٹار ہو اور خوب پڑھائی کرو۔