Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے 2000 میں سورو گنگولی کی قیادت میں ڈیبیو کیا تھا اور وہیں سے ان کا سفر کرکٹر سے اسٹار بننے کی جانب شروع ہوا۔ سورو گنگولی کی سپورٹ کو یووراج سنگھ نے آج بھی یاد رکھا ہوا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں یووراج سنگھ نے کہا کہ کیریئر کے دوران سورو گنگولی نے بہت سپورٹ کیا اور اعتماد دیا، بعد میں مہندر سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی کی قیادت میں بھی کھیلا مگر دونوں کی جانب سے مجھے زیادہ سپورٹ نہیں ملی۔
مڈل آرڈر بیٹسمین نے اپنے کیریئر کے دوران سب سے مشکل بولر کا نام بھی بتایا۔ انھوں نے کہا کہ سری لنکا کے اسپنر مرلی دھرن کے خلاف کیسے کھیلنا ہے اور کیا کرنا ہے مجھے کبھی آئیڈیا نہیں ہوا مگر ایک مرتبہ سچن ٹنڈولکر نے تجویز دی کہ مرلی دھرن کو سویپ کھیلو جس کے بعد انھیں کھیلنا آسان لگنے لگا۔