Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی فاتح ٹیم کا فیصلہ کیسے کیا جائے؟ اس معاملے پر بہت بحث ہوئی اور یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ ملتان سلطانز کی خواہش ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی وجہ سے ٹرافی انہیں تھما دی جائے۔ ملتان سلطانز کے مشترکہ مالک علی خان ترین نے ان میڈیا رپورٹس کے برعکس اپنا فیصلہ سنایا ہے۔
علی خان ترین نے ٹویٹر پر لکھا کہ ہماری ٹیم نے پی ایس ایل فائیو میں سب سے اچھا پرفارم کیا تھا لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم جیت گئے، یہ مضحکہ خیز ہو گا کہ ٹرافی ہمیں دے دی جائے، چاروں ٹیموں کے پاس جیتنے کا برابر موقع ہے اور ٹرافی جیتنی جانے چاہیے نہ کہ دی جائے۔
انہوں نے کہا میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ٹرافیاں زیادہ اہم نہیں ہیں، پلیئرز کی نشوونما میں مدد کرنا، ان کو پلیٹ فارم مہیا کرنا اور انہیں اچھا پرفارم کرتے ہوئے دیکھنا زیادہ بڑا انعام ہے، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ باقی میچز کھیلے جائیں تا کہ مقامی کھلاڑیوں کو مزید مواقع مل سکیں۔