Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

محمد حفیظ کے بعد جاوید میانداد نے بھی فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں کیخلاف آواز بلند کر دی ہے۔ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں دوبارہ موقع نہیں ملنا چاہیے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی سخت فیصلے لے کر مثال قائم کرنی چاہیے تا کہ آئندہ کوئی کھلاڑی فکسنگ کرنے کی ہمت نہ کرے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک کو بیچا ان کھلاڑیوں کو واپس لانے والوں کو بھی شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس چیز کا قانون ہمارے مذہب میں بھی موجود ہے، میچ فکسنگ کرنے والوں کو معافی کے بجائے سخت سزا ملنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ جن پلیئرز نے فکسنگ کی انہیں ٹیلی ویژن پر معافی مانگنی چاہیے، چھپ کر معافی نہیں مانگی جاتی۔ جاوید میانداد نے مزید کہا کہ پلیئرز کے گھر والوں کو بھی ان پر نظر رکھنی چاہیے کیونکہ سب سے بڑی ذمہ داری ان کی ہے۔