Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے شاداب خان کا ماننا ہے کہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں اوپر کے نمبرز پر کھیل کر ان کی بیٹنگ میں بہتری آئی۔ نوجوان آل راؤنڈر نے پی ایس ایل فائیو میں 37.57 کی شاندار اوسط کے ساتھ 263 رنز اسکور کیے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 159.39 کا تھا۔
شاداب خان نے کہا کہ میں بطور کپتان اپنے تجربے سے لطف اندوز ہوا اور میری پرفارمنس میں بھی بہتری آئی کیونکہ میں پریشر میں زیادہ اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں میری پسندیدہ اننگز وہ تھی جب میں نے پشاور زلمی کے خلاف 77 رنز بنائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس میچ میں مجھے خاص طور پر وہاب ریاض کے خلاف اسکور کرنے کا مزہ آیا کیونکہ ہم نے بی پی ایل میں ایک دوسرے کو چیلنج کیا تھا۔