Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ 2005 میں بھارت کے خلاف سیریز میں کچھ پلیئرز نے میرے خلاف سازش کرنے کی کوشش کی تھی۔ 2005 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ دورہ بھارت پر مجھے ایک کمزور ٹیم دی گئی کیونکہ کہ کچھ پلیئرز نے بھارت کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا، ان پلیئرز کا خیال تھا کہ کمزور ٹیم کے ساتھ ہم بھارت سے سیریز ہار جائیں گے جس کے بعد مجھے کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ بنگلور میں کھیلا گیا تھا جو انضمام الحق کے کیریئر کا 100واں ٹیسٹ میچ بھی تھا۔ پاکستان نے آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 570 رنز بنائے جواب میں بھارت نے بھی 449 رنز اسکور کر دیے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ دوسری اننگز میں جب پاکستان نے 2 وکٹ پر 261 رنز اسکور کر لیے تو میں نے نائب کپتان یونس خان سے مشورہ کر کے اننگز ڈیکلیئر کر دی اور میرے اس فیصلے سے کوچ باب وولمر خوش نہیں تھے۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بنگلور ٹیسٹ جیتا اور میرا فیصلہ درست ثابت ہوا جبکہ اس کامیابی کے ساتھ میرا 100واں ٹیسٹ میچ بھی یادگار بن گیا۔