Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے انعقاد کے حوالے سے چہ مگوئیاں جاری تھیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بقیہ میچز رواں سال کے آخر میں کروانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں وسیم خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والے میچز اس سال کے بعد آخر میں ہو سکتے ہیں، ہم نے سال کے آخر میں دو ونڈوز تلاش کی ہیں، جس میں بھی ممکن ہوا میچز کروا دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان میچز کا انحصار اس وقت کی صورتحال پر بھی ہو گا اگر صورتحال بہتر ہوئی تو اسی صورت میچز ہوں گے۔ کوالیفائیرز فارمیٹ اور سیمی فائنل فارمیٹ کے حوالے سے وسیم خان کا کہنا تھا کہ ہم فیصلے سے پہلے فرنچائزز مالکان کو اعتماد میں لیں گے اور ان کی مشاورت سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ آخر کے میچز ملتوی ہونے کے باوجود پی ایس ایل فائیو میں ہمیں بہت بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔