Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویرات کوہلی نے 2008 میں دورہ سری لنکا کے دوران بھارت کی طرف سے ڈیبیو کیا تھا۔ پہلے میچ میں انھیں اوپنر بھیجا گیا اور وہ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔ ویرات کوہلی اپنی پہلی پانچ میچوں کی سیریز میں صرف ایک نصف سنچری اسکور کر سکے تھے۔
بھارتی ٹیم کے سابق سلیکٹر دلیپ وینگسرکار کے مطابق اس وقت بھارتی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی، ویرات کوہلی کو ٹیم میں لینا نہیں چاہتے تھے اور میں نے انھیں قائل کیا کہ ویرات کوہلی مستقبل میں بہترین کھلاڑی ثابت ہو سکتا ہے۔
دلیپ وینگسرکار کے مطابق انہوں نے سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے مطابق ویرات کوہلی کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور مہندر سنگھ دھونی کو بتایا مگر دھونی نے جواب دیا کہ میں نے کبھی اس لڑکے کو کھیلتا ہوا نہیں دیکھا، میں اسے ٹیم میں نہیں لینا چاہتا۔
سابق سلیکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے مہندر سنگھ دھونی کو ویرات کوہلی کے ٹیلنٹ کے بارے میں قائل کیا جس کے بعد دھونی نے ان پر اعتماد کیا اور آج دنیا میں ویرات کوہلی ایک بہترین پلیئر ہیں۔