Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے پاکستان سپر لیگ کی مقبولیت برقرار رکھنے کے لیے لیگ کے بقیہ میچز کروانا ضروری قرار دے دیا۔ ملتان سطانز نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر پی ایس ایل 6 سے پہلے پی ایس ایل فائیو کے میچز کروائے تو لیگ کی مقبولیت اور اگلے ایڈیشن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
عاقب جاوید کے مطابق ستمبر میں لیگ کے بقیہ میچز کروانے کی بات ہو رہی ہے، اگر ستمبر میں یہ میچز ہوئے تو عوام میں پہلے سے 3 گنا زیادہ جوش و خروش ہو گا کیونکہ پوری دنیا میں ابھی کرکٹ بند ہے اور شائقین کرکٹ کو ترس رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صرف ہار یا جیت اہم نہیں، چیمپئن تو کوئی بھی بن سکتا ہے، جو بھی ٹیم جیتی پاکستان کی ہو گی لیکن لیگ کا حسن اسی میں ہے کہ فیصلہ ٹاس یا کسی اور بنیاد پر نہیں بلکہ میدان میں ہو، کسی کی ہار یا جیت سے زیادہ اہم لیگ ہے۔
لاہور قلندرز نے پہلی مرتبہ پلے آف مرحلے میں جگہ بنائی اور اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں جبکہ بطور کوچ مجھ پر جو دباؤ تھا وہ بھی کم ہو گیا ہے۔