Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کورونا وائرس کی وجہ سے التواء کا شکار ہے۔ آئی پی ایل کا 13واں ایڈیشن 29 مارچ سے شروع ہونا تھا مگر موجودہ حالات کے پیش نظر 15 اپریل تک ملتوی ہے اور بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس کا انعقاد مستقبل قریب میں مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ ایسے میں بی سی سی آئی مختلف آپشنز پر بھی غور کر رہا ہے۔
بھارتی بورڈ ایشیاء کپ یا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی منسوخی کی صورت میں اس ونڈو میں آئی پی ایل کروانے کا سوچ رہا ہے مگر انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے نئی تجویز پیش کر دی ہے۔
مائیکل وان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے 5 ہفتوں پر مشتمل آئی پی ایل کروائی جائے جو کہ ورلڈکپ میں کھلاڑیوں کے لیے بہترین وارم اپ ایونٹ ثابت ہو گا۔ سابق کپتان نے کہا کہ کھیل کے لیے آئی پی ایل اور ورلڈکپ دونوں ہی کا ہونا بہت ضروری ہے۔