Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق فاسٹ باؤلر تنویر احمد نے مایوس کن کارکردگی اور خراب رویے کے باوجود عمر اکمل کو بار بار موقع دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تنویر احمد نے کہا کہ عمر اکمل پرفارم نہیں کرتا اور اس کے باوجود وہ کم بیک کر لیتا ہے، مجھے ایسا لگتا ہے کہ اس کے رابطے بہت اچھے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کوئی سلیکٹرز سے کیوں نہیں پوچھتا کہ اتنے تنازعات کے باوجود وہ ٹیم میں کیسے کم بیک کر رہا ہے؟ سابق فاسٹ باؤلر نے دلچسپ بیان دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی تبدیل ہوتے رہے ہیں لیکن عمر اکمل کے کم بیک ختم نہیں ہوئے۔
ان کا کہنا تھا میرے سمیت بہت لوگ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ عمر اکمل بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن ڈیبیو کے بعد سے انہوں نے اپنے ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے۔