Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک بھارت میں 70 سے زائد اموات ہو چکی ہے جبکہ 3000 سے زیادہ لوگ اس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں 15 اپریل سے آئی پی ایل کا انعقاد مزید مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
چنائی سپر کنگز کے نائب کپتان سریش رائنا کا کہنا ہے کہ کرکٹ لوگوں کی زندگیوں سے زیادہ اہم نہیں ہے، آئی پی ایل کا 13واں ایڈیشن بعد میں بھی منعقد کیا جا سکتا ہے لیکن ابھی تمام بھارتیوں کو حکومت کی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں لوگ اپنے جانیں گنوا رہے ہیں اور اس صورتحال میں آئی پی ایل کا سوچنا بھی نہیں چاہیے۔ چنائی سپر کنگز نے اپنی ٹیم کا ایک کیمپ لگایا تھا جس میں مہندر سنگھ دھونی بھی شامل تھے۔
سریش رائنا نے دھونی کے حوالے سے کہا کہ وہ نیٹ میں بہترین بیٹنگ کر رہے تھے، ایک سیشن میں ایم ایس دھونی نے تین گھنٹوں تک بھی بیٹنگ کی تھی اور امید ہے وہ بہترین انداز میں کرکٹ میں واپسی کریں گے۔