آسٹریلیا کے لیجنڈری سابق لیگ اسپنر شین وارن نے کہا ہے کہ گریگ چیپل کے پاس مرحوم عبدالقادر کی گوگلی کا توڑ تھا۔ شین وارن نے کہا کہ مجھے یاد ہے ایک مرتبہ عبدالقادر آسٹریلیا کے دورے پر آئے تو گریگ چیپل نے ٹیم میں چھ ایسے بیٹسمین کھیلائے جو بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے تھے کیونکہ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین عبدالقادر کی گوگلی نہیں کھیل پاتے تھے۔ گریگ چیپل نے بھی اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ ان کو کیسے پتا لگتا تھا کہ عبدالقادر اس گیند پر گوگلی کریں۔ سابق آسٹریلوی کپتان کے مطابق عبدالقادر جب گوگلی کروانے لگتے تھے تو ان کے چہرے پر بہت بڑی مسکراہٹ ہوتی تھی کیونکہ انہیں پتا ہوتا تھا کہ بیٹسمین کو یہ کھیلنے میں مشکل ہو گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ ان کے چہرے پر بہت بڑی مسکراہٹ ہوتی تھی اور بیٹسمین ان کی گوگلی کھیلنے میں ناکام ہو جاتے تھے۔