Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کورونا وائرس کے باعث پاکستان بھر میں صورتحال بہت خراب ہے۔ اس موقع پر سابق کپتان شاہد آفریدی اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے ضرورت مندوں کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔ یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ نے بھی شاہد آفریدی کی مہم کو سراہتے ہوئے لوگوں سے بھرپور سپورٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔
دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے ملی ہمدردی کے بعد دانش کنیریا نے بھی ہربھجن سنگھ اور یووراج سنگھ سے مدد کی درخواست کر دی ہے۔ دانش کنیریا نے ٹویٹر کے ذریعے یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ سے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے دوسرے مذاہب کے لوگوں کو بھی آپ کی مدد کی سخت ضرورت ہے۔
دانش کنیریا نے کہا ان لوگوں کی مدد کیلئے بھی ویڈیو بنائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ مدد کر سکیں اور انہوں نے امداد کیلئے ویب سائٹ کا لنک بھی اپنے ٹویٹ میں دیا۔ دانش کنیریا کے اس ٹویٹ کے بعد پاکستانی شائقین نے ان سے ناراضگی کا بھی اظہار کیا اور کچھ فینز نے دانش کنیریا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔