Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق نے ذمہ داری سنبھالی تو انہوں نے شعیب ملک اور محمد حفیظ کو دورہ آسٹریلیا سے ڈراپ کر دیا تھا۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں ناکامی کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا جس میں سینیئر کرکٹرز نے اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے متاثرکن کارکردگی دکھائی۔
رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی شرکت کے قومی امکانات ہیں لیکن سابق کپتان محمد یوسف نے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ محمد یوسف نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں دونوں کھلاڑیوں کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے اور اس کے باوجود ان کو موقع دینا بہت بڑی غلطی ہو گی۔
انہوں نے بابر اعظم کے بارے میں کہا کہ وہ ایک شاندار بیٹسمین ہیں، جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی اس وقت سے لے کر اب تک اگر کوئی اچھا بیٹسمین سامنے آیا ہے تو وہ بابر اعظم ہی ہے۔