Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر رمضان میں کسی بھی قسم کی کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔ رمضان کے مہینے میں معین خان اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ منعقد کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند منتظمین نے رمضان کرکٹ کے لیے پی سی بی سے این او سی کے حصول کی غرض سے وضاحت طلب کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن پی سی بی نے فی الوقت تمام کرکٹ سرگرمیوں کو معطل کر رکھا ہے۔
پی سی بی کا مؤقف ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی وجہ سے خراب ہوئے حالات معمول پر نہیں آتے کوئی این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔ پی سی بی کی جانب سے این او سی کی تفصیلات جاری کرنے سے قبل ہی معین خان نے کہا تھا کہ اس مرتبہ رمضان ٹورنامنٹ کا انعقاد مشکل لگ رہا ہے کیونکہ اب تک ہم نے کوئی تیاریاں شروع نہیں کیں۔