Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق بلے باز ڈین جونز نے وسیم اکرم سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کو کرکٹ ٹیلنٹ کی فیکٹری قرار دے دیا۔ ڈین جونز نے کہا کہ پاکستان ٹیلنٹ کی فیکٹری ہے، ہم آسٹریلیا میں ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ کا بے حساب ٹیلنٹ موجود ہے مگر اہم یہ ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے جس کے بعد وسیم اکرم نے بھی پاکستان کو کرکٹ کا برازیل کہہ دیا۔
ڈین جونز نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی بولرز دنیائے کرکٹ میں نئی قسم کی تکنیک لاتے ہیں، ماضی می وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، عبد القادر اور مشتاق احمد جیسے بولرز سامنے آئے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
انہوں نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین بولر ہیں اور مستقبل میں ان کا شمار دنیا کے ٹاپ بولرز میں ہو گا۔ ڈین جونز نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں ایک خاص عمر کے بعد کرکٹرز انٹرنیشنل سرکٹ میں آتے ہیں لیکن پاکستان میں نوجوان کھلاڑی بھی ٹیم کو جوائن کر لیتے ہیں۔