Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق بھارتی فاسٹ باؤلر اشیش نہرا نے 12 اپریل 2005 کو احمدآباد میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ میں شاہد آفریدی کا کیچ چھوڑنے کرنے پر وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی پر گالیوں کی بھرمار کر دی تھی۔ اشیش نہرا کی ان گالیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
اشیش نہرا نے 15 سال بعد اس واقعہ پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے اس رویے پر بالکل بھی فخر نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیچ کے اس موقع سے پہلے آفریدی نے مجھے چھکا مارا تھا، اگلی گیند پر ان کو آؤٹ کرنے کا موقع ملا جو دھونی اور ڈریوڈ نے گنوا دیا جس وجہ سے مجھے شدید غصہ آ گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میچ کے بعد دھونی اور ڈریوڈ نے مجھ سے کوئی شکایت نہیں کی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرا رویہ ٹھیک تھا۔ اس میچ میں آفریدی نے 23 گیندوں پر 40 رنز اسکور کیے تھے۔