Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی آل ٹائم ون ڈے الیون میں جگہ بنانے والے کھلاڑیوں کے نام بتائے جن میں دو پاکستانی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ وسیم جعفر نے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کی حیثیت سے بھارت کی طرف سے 31 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں ان کا بہترین اسکور 212 رہا جبکہ انہوں نے دو ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔
وسیم جعفر نے اوپننگ بیٹسمین کی حیثیت سے سچن ٹنڈولکر اور روہت شرما کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ انہوں نے مڈل آرڈر کی ذمہ داری ویرات کوہلی، سر ویوین رچرڈز اور اے بے ڈویلیئز کے سپرد کی۔ بین اسٹوکس بطور آل راؤنڈر ان کی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے اپنی ٹیم کا وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کو مقرر کیا۔ وسیم جعفر نے باؤلنگ کے شعبے میں وسیم اکرم، گلین میکگرا، جوئیل گارنر، ثقلین مشتاق/شین وارن کو منتخب کیا۔ سابق کرکٹر نے رکی پونٹنگ کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا۔