Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے فاسٹ باؤلر حسن علی گزشتہ سال کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ قومی ٹیم سے ڈراپ ہو گئے تھے۔ حسن علی کمر کی تکلیف سے صحتیاب ہوئے تو پسلی کی انجری نے ان کے قومی ٹیم میں کم بیک کو مزید طول دے دیا۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے آخری میچ جون 2019 میں کھیلا تھا۔
سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے انکشاف کیا ہے کہ حسن علی کو کرکٹ کھیلتے ہوئے نہیں بلکہ وزن اٹھاتے ہوئے انجری ہوئی تھی۔ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ نے انہیں 130 سے 140 کلوگرام وزن کے ساتھ ڈیڈ لفٹ لگانے کا ٹاسک دیا تھا اور اس وقت وہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں وزن اٹھانے کی ٹریننگ کے خلاف نہیں ہوں لیکن اگر کسی کھلاڑی نے 100 کلوگرام سے زیادہ وزن کے ساتھ ڈیڈ لفٹ نہیں کیا اور آپ اسے 130 کلوگرام وزن پر یہ ٹاسک دے دیں تو یقیناََ وہ انجری کا شکار ہو گا۔