Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا کو مالی بحران کا سامنا ہے۔ غیرملکی کرکٹ بورڈز اپنے کھلاڑیوں اور ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کر رہے ہیں مگر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دیگر ملکوں کا معاملہ الگ ہے البتہ ہم پلیئرز اور دیگر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ ہمارے کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے دیگر ملکوں کے مقابلے میں زیادہ نہیں ہیں۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے کھلاڑیوں اور ملازمین کی معاشی صورتحال کا بخوبی اندازہ ہے اور بورڈ تمام ملازمین کو تنخواہ وقت پر دینے پر سنجیدگی سے عملدرآمد کرے گا۔ وسیم خان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میچ ملتوی ہونے کے علاوہ ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوا۔