Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر کا شائقین کرکٹ کو خاطر میں لائے بغیر کہنا ہے کہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اگر کراؤڈ نہ آئے تو یہ بڑی بات نہیں ہے۔ جسٹن لینگر نے بغیر تماشائیوں کے میچز کروانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے عالمی بحران میں کھلاڑی بغیر تماشائیوں کے کھیلنے کے عادی ہو سکتے ہیں، اگر طبی ماہرین بند اسٹیڈیمز میں میچز کی اجازت دے دیتے ہیں تو یہ بڑا قدم ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی جب کم عمری میں کھیلنا شروع کرتے ہیں تو تب بھی کراؤڈ نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال جاری ہے جبکہ متعدد ممالک نے نیشنل/انٹرنیشنل میچز بھی ملتوی کر دیئے ہیں۔
پاکستان میں پی ایس ایل پہلے بغیر تماشائیوں کے کرائی گئی اور پھر اسے ملتوی کر دیا گیا تھا جبکہ انڈین پریمیر لیگ کے انعقاد کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے۔