Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2011 میں یووراج سنگھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بھارت کی ورلڈکپ کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ دوسری جانب ایونٹ میں بھارتی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی زیادہ رنز نہیں بنا پا رہے تھے لیکن ورلڈکپ فائنل میں یووراج سنگھ سے پہلے نمبر 5 پر بیٹنگ کرنے آئے جو اس وقت ایک حیران کن فیصلہ لگ رہا تھا مگر کپتان نے فائنل میں 91 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کو دوسری مرتبہ ورلڈ چیمپئن بنا دیا تھا۔
سچن ٹنڈولکر نے 9 سال گزر جانے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ ورلڈکپ فائنل میں دھونی کو اوپر بھیجنے کا پلان میرا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں چاہتا تھا اننگز کے درمیان میں بائیں ہاتھ اور بائیں ہاتھ کا بیٹنگ کمبی نیشن ہو جس سے سری لنکن اسپنرز کو کھیلنا زیادہ مشکل نہیں ہو گا۔
سابق بیٹسمین نے کہا کہ گوتم گمبھیر بہترین بلے بازی کر رہے تھے جبکہ وکٹوں کے بیچ میں رننگ دھونی بہت اچھی کرتے ہیں اس لیے انہیں یووراج سنگھ سے پہلے بیٹنگ کرنے بھیجا تھا۔
سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ میں نے دھونی کو جب یہ پلان بتایا تھا تو انہوں نے کوچ گیری کرسٹن سے پوچھا اور وہ بھی دھونی کو یووراج سنگھ سے پہلے بیٹنگ کرنے بھیجنے پر راضی ہو گئے۔