Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سر اینڈریو اسٹراس اور کیون پیٹرسن کے درمیان اختلافات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ کرکٹ کیریئر کے دوران کئی مرتبہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئیں۔
یہ معاملات اس وقت سنگین ہو گئے جب 2012 میں کیون پیٹرسن نے ساؤتھ افریقی کھلاڑیوں کو اینڈریو اسٹراس کے بارے میں ہتک آمیز پیغامات بھیجے۔ اینڈریو اسٹراس نے 2014 میں کیون پیٹرسن کو ٹیم سے نکلوا دیا۔
اپنے ایک تازہ انٹرویو میں اینڈریو اسٹراس نے کہا ہے کہ میں نے پیٹرسن کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر کام نہیں کیا، میں نے کیون پیٹرسن کو کیون پیٹرسن ہی رہنے دیا جس کا افسوس ضرور ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیم کا ماحول اچھا کرنے پر کام ضرور کیا مگر پیٹرسن ٹیم اور کھلاڑیوں سے الگ رہنے والے کھلاڑی تھے، ایک وقت پر وہ میرے لیے اور کوچ اینڈی فلاور کے لیے مسئلہ بن گئے تھے۔