بھارتی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے روہت شرما کا موازنہ انضمام الحق سے کر دیا۔ یووراج سنگھ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب روہت شرما نے ڈیبیو کیا تھا تو انہیں دیکھ کر انضمام الحق کی یاد آتی تھی۔ انہوں نے اپنی اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ روہت شرما اپنے انٹرنیشنل کیریئر کی ابتداء میں دیر تک گیند کا انتظار کرتے تھے اور دوسرے بیٹسمینوں کے مقابلے میں بولر کا سامنا کرنا کیلئے ان کے پاس زیادہ وقت ہوتا تھا۔ سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ یہی خوبی پاکستان کے انضمام الحق میں بھی تھی اس لیے روہت شرما کو دیکھ کر مجھے انضمام الحق کے کھیلنے کا انداز یاد آتا تھا۔ یاد رہے انضمام الحق ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 10 ہزار سے زائد رنز بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں۔