Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے شرجیل خان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں بہت وقت ملا تھا، انھوں تو کافی پتلے ہو کر واپسی کرنی چاہیے تھی اور ہم سب یہی توقع کر رہے تھے کہ وہ مکمل فٹ ہوں گے مگر ایسا نہیں ہوا، جہاں تک بیٹنگ کی بات ہے تو وہ اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں مگر انھیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کے لیے فٹ ہونا پڑے گا جس کے لیے ان کے پاس بہت وقت ہے۔
سرفراز احمد کے حوالے سے وقار یونس نے کہا کہ انھوں نے اپنی فٹنس پر بہت کام کیا مگر پی ایس ایل میں ان کی بیٹنگ اتنی اچھی نہیں رہی امید ہے کہ وہ بھی اپنی پرفارمنس پر کام کریں گے اور واپسی کریں گے۔
وہاب ریاض اور محمد عامر کے سوال پر وقار یونس نے کہا کہ دونوں تجربے کار بولر ہیں اور پاکستان کا اثاثہ ہیں، نئے بولرز آ گئے ہیں مگر ہم نے انھیں نظر انداز نہیں کیا اور جہاں موقع ملے گا انھیں کھیلائیں گے۔
ان کا کہنا تھا یہ بات تو طے ہے کہ دونوں نے غلط وقت پر ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی جس سے پاکستان کو نقصان ہوا اور مستقبل میں ہمیں ایسے فیصلوں سے بچنے کے لیے پالیسی بنانا ہو گی۔