Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز وقار یونس، رمیز راجہ اور مشتاق احمد نے نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی کا کندھا استعمال نہ کریں بلکہ اپنی کرکٹ پر توجہ دیں۔ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دور میں میڈیا بہت طاقتور ہے اور کئی کھلاڑی میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافی کو نڈر ہو کر کام کرنا چاہیے نہ کہ کسی ایجنڈے کی بنیاد پر صحافت کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو میڈیا کا کندھا استعمال کرنے کے بجائے رول ماڈل بننا چاہیے۔ وقار یونس نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے کھلاڑی بہت دباؤ کا شکا رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پلیئرز سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بارے میں رات بھر سوچتے ہیں اور اسی سوچ کو لے کر صبح میدان میں کھیلتے ہیں اس لیے نوجوان کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں میڈیا میں اکثر پیسے لینے کے سنگین الزام لگتے ہیں اور بدقسمتی سے میڈیا تک خبریں کھلاڑی ہی پہنچاتے ہیں جو کہ انہیں نہیں کرنا چاہیے، کرکٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی کرکٹ پر توجہ دیں اور دوسرے کاموں سے بچیں۔