Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچریاں اسکور کرنا یا پھر سنچری کی شراکت قائم کرنا معمول کی بات ہو گئی ہے۔ سنچریوں کا ایسا ہی ایک ریکارڈ ہے جس میں آسٹریلیا، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں سرفہرست ہیں۔
مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ 100 سے زائد رنز کی شراکت بنانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کو حاصل ہے۔ کینگروز نے 23 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 100 سے زائد رنز کی پارٹنرشپ بنائی ہے۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی ٹیم ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے 22 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچری کی شراکت قائم کی ہے۔ حیران کن طور پر ان 22 پارٹنرشپس میں 11 مرتبہ روہت شرما حصہ دار رہے ہیں۔
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ کارنامہ 17 مرتبہ انجام دیا ہے۔ قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی 100 رنز کی شراکت 12 ستمبر 2007 کو آسٹریلیا کے خلاف بنائی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی 143 رنز کی شراکت محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے زمبابوے کیخلاف 2013 میں قائم کی تھی۔