Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین محمد کیف اپنے بیٹے کے ساتھ گھر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا ورلڈکپ 2003 کا میچ دیکھ رہے تھے۔ محمد کیف کی بیٹنگ دیکھ کر ان کا بیٹا انہیں شعیب اختر کیخلاف بیٹنگ کرنے کی ٹپس دینے لگا۔ محمد کیف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں ورلڈکپ 2003 کے میچ میں وہ پاکستان کیخلاف بیٹنگ کر رہے ہیں۔
محمد کیف کی شعیب اختر کیخلاف بیٹنگ دیکھ کر ان کا بیٹا کہنے لگا کہ شعیب اختر کے خلاف بیٹنگ کرنا زیادہ مشکل نہیں تھا کیونکہ وہ بہت زیادہ رفتار سے بولنگ کرتے تھے اور شاٹ لگنے پر گیند بہت تیزی سے باؤنڈری کی طرف جاتی تھی۔
سابق بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ صاحبزادے میری بیٹنگ سے زیادہ متاثر نہیں ہوئے۔ یاد رہے ورلڈکپ 2003 میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ پاکستان نے بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سعید انور کی سنچری کی بدولت 273 رنز اسکور کیے تھے۔
جواب میں بھارت نے 45.4 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا تھا۔ محمد کیف نے اس میچ میں 35 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ شعیب اختر 10 اوورز میں 72 رنز دے کر صرف ایک وکٹ ہی حاصل کر سکے تھے۔