پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر اور دوسرا کے موجد کہلانے والے ثقلین مشتاق نے اپنے شاندار کیریئر کا کریڈٹ وسیم اکرم اور وقار یونس کو دے دیا۔ اپنی ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے بتایا کہ وہ نئے نئے ٹیم میں آئے تھے تو انھوں نے دیکھا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے درمیان ہمیشہ ہی مقابلہ رہتا ہے۔ ان کے مطابق ایک دن دورہ آسٹریلیا کے دوران نیٹ سیشن میں وسیم اکرم اور وقار یونس درمیان ایک مقابلہ ہوا جس میں باؤلنگ کرتے ہوئے ہر بار گیند کی سلائی کو زمین پر مارنا تھا، دونوں ہی چیلنج میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے تھے جس طرح وہ کسی بڑے میچ میں کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ تین-تین اوورز کے بعد دونوں کا مقابلہ برابر رہا اور مجھے اس چیز سے اپنا کیریئر بنانے میں بہت ملی۔ ثقلین مشتاق نے پاکستان کی جانب سے 169 ون ڈے میں 288 اور 49 ٹیسٹ میں 208 وکٹیں حاصل کیں۔