Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے ویرات کوہلی اور بھارتی کھلاڑیوں کو کچھ کہنے سے ڈرتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں مائیکل کلارک نے کہا کہ ہم جارحانہ کرکٹ کھیلنے کے عادی ہیں مگر ہمارے کھلاڑی آئی پی ایل معاہدوں کی وجہ سے ویرات کوہلی یا بھارتی کرکٹرز پر جملے نہیں کستے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل معاہدوں کی وجہ سے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کرکٹ مقابلوں میں فرق آیا ہے لیکن اگر دیگر ٹیموں سے میچز دیکھیں تو آسٹریلوی ٹیم اسی جارحانہ انداز میں کھیلتی دکھائی دیتی ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک جیسے آسٹریلیا کے ٹاپ کھلاڑی انڈین پریمیر لیگ میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرتے آئے ہیں۔ اس سال بھی آسٹریلوی کرکٹرز آئی پی ایل شروع ہونے کے لیے بیتاب ہیں۔