Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود نے دعویٰ کیا تھا کہ حسن علی کی پسلیوں میں فریکچر بولنگ کرتے ہوئے نہیں بلکہ فٹنس ٹریننگ کے دوران زیادہ وزن اٹھانے سے ہوا تھا۔ انہوں نے فاسٹ بولر کی انجری کا قصور وار ٹیم مینجمنٹ کو قرار دیا مگر قومی ٹیم کے موجودہ بولنگ کوچ وقار یونس نے ان کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔
وقار یونس کا کہنا ہے کہ حسن علی ڈومیسٹک کرکٹ کے میچ میں بولنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے، نا جانے اظہر محمود نے انگلینڈ میں بیٹھے یہ بات کیسے کہہ دی کہ فاسٹ بولر زیادہ وزن اٹھانے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر کو انجری ہونا معمول کی بات ہے، وسیم اکرم اور میں خود بھی کئی مرتبہ ان مسائل کا شکار ہوئے ہیں۔ بولنگ کوچ نے حسن علی کو پاکستان کرکٹ کا اثاثہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حسن علی چمپینز ٹرافی 2017 میں ٹاپ بولر تھے اور ہم انتظار کر رہے ہیں کہ کب وہ انجری سے صحتیاب ہوں۔ وقار یونس نے مزید کہا کہ ٹیم کو حسن علی کی ضرورت ہے، امید ہے وہ جلد ٹیم میں واپسی کریں گے۔