Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈ یووراج سنگھ اور نائب کپتان روہت شرما نے پاک-بھارت شائقین کرکٹ سے درخواست کی ہے کہ شکست کے باوجود اپنی ٹیموں کو سپورٹ کریں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچز میں دونوں میں سے کسی بھی ٹیم کے فینز کو شکست برداشت نہیں ہوتی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے بڑے مقابلے میں جو اچھی پرفارمنس دکھاتا ہے اس کو سپر اسٹار بنا دیا جاتا ہے اور ہارنے والے ٹیم کو خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یووراج سنگھ نے روہت شرما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک-بھارت میچ میں دونوں ملکوں کی عوام جذباتی ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میدان میں ہر کھلاڑی 100 فیصد کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کیخلاف اب اچھا کھیلتی ہے اور 10 سال پہلے پاکستان کی ٹیم بھی بھارت کیخلاف اس طرح ہی جیتا کرتی تھی، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، لوگوں کو صبر رکھنا چاہیے اور ہر حال میں ٹیم کو سپورٹ کریں۔
روہت شرما نے کہا کہ ہر کھلاڑی اپنی ٹیم کو جتوانے کی کوشش کرتا ہے، شائقین کو کسی بھی پلیئر کو اس طرح نہیں کہنا چاہیے کہ یہ کھلاڑی اچھا نہیں اور اسے ٹیم سے باہر نکال دیں۔