Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق بیٹسمین مائیکل سلیٹر نے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کو پاکستان کا مستقبل قرار دے دیا۔ مائیکل سلیٹر کا کہنا ہے کہ میں حیدر علی کو اس سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم میں دیکھ رہا ہوں۔ مائیکل سلیٹر پی ایس ایل فائیو میں حیدر علی کی شاندار پرفارمنس سے خوب متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیدر علی نے بڑے بڑے پلیئرز کے ہوتے ہوئے پی ایس ایل میں زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے مگر اس ٹیلنٹ کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے، پاکستانی پلیئرز اب بہترین ایتھلیٹس بھی بن چکے ہیں کیونکہ وہ فٹنس پر زیادہ کام کر رہے ہیں۔
مائیکل سلیٹر نے مزید کہا خوش قسمت ہوں کہ پی ایس ایل کے دوران پاکستان میں تھا، یہ ایک زبردست لیگ تھی مگر بدقسمتی سے کورونا وائرس کی وجہ سے اختتام اچھا نہیں ہو سکا۔ حیدر علی نے پی ایس ایل فائیو کے 9 میچوں میں 239 ر��ز اسکور کیے تھے۔