Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ دنوں رمیز راجہ نے اپنے ایک پیغام میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کو اب باعزت طریقے سے ریٹائر ہو جانا چاہیے، ان کی پاکستان کرکٹ کے لیے بہت خدمات ہیں مگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ان کی جگہ نظر نہیں آ رہی۔
شعیب ملک نے رمیز راجہ کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے مشورے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمیز بھائی آپ صحیح کہہ رہے ہیں، میرا اور حفیظ کے ساتھ آپ کی بھی ریٹائرمنٹ کا وقت قریب آ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئیں ہم تینوں مل کر عزت کے ساتھ ریٹائر ہوں، 2022 کا سال ریٹائرمنٹ کے لیے کیسا رہے گا؟ شعیب ملک نے اپنے اراداے بھی بتا دیے اور شاید وہ 2022 تک قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔