Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے ہر میدان میں رنز اسکور کر رہے ہیں۔ بابر اعظم کو چند باؤلرز کے خلاف رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ ان سے ایک سوال کیا گیا کہ وہ کون سا باؤلر ہے جس کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے وہ مسائل کا شکار ہوتے ہیں؟ تو انہوں نے چار باؤلرز کا انتخاب کیا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم میں ایسے باؤلرز ہیں جو 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہیں اور ان کے پاس تجربہ بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور ٹرینٹ بولٹ ایسے باؤلرز جن کے خلاف کھیلتے ہوئے ہمیشہ مشکل ہوتی ہے۔
ڈیل اسٹین کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقی فاسٹ باؤلر کا ایکشن بہت سیدھا ہے اس لیے ان کو آسانی سے کھیل لیتا ہوں۔ بابر اعظم کا ان تمام باؤلرز کے خلاف ریکارڈ دیکھا جائے تو جوش ہیزل ووڈ نے انہیں سب سے زیادہ مرتبہ (8) پویلین واپس بھیجا ہے۔