Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ حالات میں کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کے لیے مناسب اقدامات نہ کیے تو تین مہنے بعد ہر کھلاڑی کی فٹنس شرجیل خان جیسی ہو جائے گی۔
راشد لطیف نے سوال اٹھایا کہ جن لوگوں نے پی ایس ایل فائیو میں پرفارم کیا، کیا ان کی فارم چار مہینوں کے بعد اسی طرح کی ہو گی؟ اگر آپ کرکٹ میں طویل عرصے تک پریکٹس نہیں کرتے ہیں تو پھر سب کھلاڑی ایک ہی مقام اور سطح پر ہوں گے۔
انہوں نے کہا میرا خیال ہے پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کو چاہیے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے کھلاڑیوں کو بتائیں لاک ڈاؤن کے دوران کیسے خود کو فٹ رکھنا ہے، اسی طرح مصباح کو بھی چاہیے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ رابطہ قائم رکھیں اور کرکٹ سے وقفے کے دوران فٹنس کا معیار برقرار رکھنے کے لیے ان کا حوصلہ بڑھائیں۔