Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مکی آرتھر پسند اور ناپسند کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے تھے۔ مکی آرتھر نے ردعمل میں محمد حفیظ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے کھلاڑیوں کو پسند نہیں کرتا تھا جو پرسکون رہتے تھے اور ایسا محسوس کرتے تھے جیسے پاکستان کرکٹ ان کی مقروض ہے۔
شعیب اختر کا مکی آرتھر کے اس بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کھلاڑی کے بارے میں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس نے 15 سال پاکستان کرکٹ کی خدمت کی۔ انہوں نے مکی آرتھر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے یہاں صرف 15 سے 25 ماہ تک خدمات انجام دی ہیں اور آپ نے حفیظ کو غدار قرار دے دیا۔
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ مکی آرتھر کو کوئی حق نہیں کہ وہ کھلاڑی کے عزم پر سوال اٹھائے، 15 سال تک ملکی کرکٹ کی خدمت کرنے کے لیے بہت کچھ قربان کرنا پڑتا ہے۔